اسلام آباد ہائیکورٹ کاجسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری ریکارڈ طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کا ریکارڈ طلب کر لیا، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے کراچی یونیورسٹی سے ریکارڈ پیش کیا جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی وکالت کی ڈگری کا ریکارڈ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے کراچی یونیورسٹی سے طلب کر لیا ہے۔

ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف کیس 9 دسمبر کو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ڈگری کا ریکارڈ طلب کرنے کا تحریری آرڈر جاری کر دیا۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ میرٹ پر جائے بغیر ڈگری کا ریکارڈ طلب کیا جا رہا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی مجاز اتھارٹی ڈگری کا ریکارڈ حاصل کر کے عدالت میں پیش کرے اور وکالت کی ڈگری کی تصدیق کے ساتھ ریکارڈ پیش کرے۔

عدالت نے کراچی یونیورسٹی کے حقائق کا علم رکھنے والے مجاز افسر کو بھی طلب کر لیا ہے تاکہ ڈگری کے ریکارڈ اور درخواست قابلِ سماعت ہونے کا جائزہ لیا جا سکے۔

عدالتی معاون سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ آئندہ سماعت پر درخواست قابلِ سماعت ہونے کے نکتے پر معاونت کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں