سینیٹ نے نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی بل منظور کرلیا

سینیٹ نے نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی بل 2025 منظور کرلیا، جس کے تحت نئی اتھارٹی قائم ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینیٹ نے نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی بل 2025 کو منظور کر لیا، جس کے تحت نئی اتھارٹی قائم کی جائے گی۔ یہ اجلاس بریزائنڈنگ افسر شہادت اعوان کی زیر صدارت ہوا جبکہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل پیش کیا۔

وزیر قانون نے کہا کہ یہ بل 14 نومبر کو پیش کیا گیا تھا اور اعتراضات کے باعث ترامیم واپس لے لی گئی ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ادارے کے کسی ملازم کو نوکری سے فارغ نہیں کیا جائے گا، بلکہ سرپلس پول میں بھجوا دیا جائے گا۔

سینیٹر اسد قاسم نے ایف بی آر کی جانب سے فائلرز کو بینک بیلنس اور لین دین کی معلومات کے پیغامات بھجوانے پر اعتراض کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معلومات راز داری کے زمرے میں آتی ہیں اور ٹیکس گزار کا حق ہے کہ اسے اس طرح کی اطلاعات نہ ملیں۔

وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے واضح کیا کہ یہ پیغامات صرف متعلقہ ٹیکس گزار کو بھیجے جاتے ہیں اور ایف بی آر کو قانونی اختیار حاصل ہے۔ صدر نشین نے معاملہ خزانے و محاصل کی قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں