نیویارک ٹائمز نے پینٹاگون کی میڈیا پالیسی کو عدالت میں چیلنج کیا، آئینی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیویارک ٹائمز نے پینٹاگون کی نئی میڈیا پالیسی کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ یہ پالیسی امریکی آئین کی پہلی ترمیم کی خلاف ورزی کرتی ہے اور صحافتی آزادی کو متاثر کرتی ہے۔
پچھلے ماہ کئی بڑے امریکی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں نے پینٹاگون کی اس پالیسی پر دستخط کرنے سے انکار کیا، جس کے نتیجے میں ان کی پریس کریڈینشلز منسوخ کر دی گئیں۔
نیویارک ٹائمز کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ پالیسی صحافیوں کے حکومتی اہلکاروں سے سوال پوچھنے اور خود معلومات اکٹھی کرنے کے حق کو محدود کرتی ہے، بجائے اس کے کہ وہ صرف سرکاری بیانات پر انحصار کریں۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ پالیسی کے تحت اگر کوئی صحافی بغیر منظوری کے معلومات شائع کرے تو پینٹاگون اس کا بیج معطل کرنے کی مکمل اختیار رکھتا ہے، جو کہ معیار کے بغیر مکمل اختیارات کا استعمال ہے۔













