پنجاب حکومت نے ائیر کوالٹی کے لیے اقدامات سخت کر دیے، متعدد فیکٹریاں سیل۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے ائیر کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور میں درجہ حرارت میں کمی اور کمزور ہواؤں کے باعث آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت نے اسموگ کے خلاف کارروائی کے لیے اینٹی اسموگ فیلڈ فورس کو اضافی نفری کے ساتھ فوری ایکشن کا ٹاسک دیا ہے۔
محکمہ ماحولیات نے صنعتی زونز میں رات گئے تک انسپیکشن بڑھا دی ہے اور دھواں خارج کرنے والی متعدد فیکٹریوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔
شمال مغربی صنعتی بیلٹ سے آلودگی کے بہاؤ کو کم کرنے کے لیے کوآرڈینیشن سیل فعال کیا گیا ہے جبکہ ٹریفک پولیس نے رش آورز میں اسپیشل اینٹی اسموگ ڈپلائمنٹ شروع کر دی ہے۔















