روسی صدر پیوٹن نے بھارت کے دورے پر یوکرین کے دونباس پر قبضے کا اعلان کیا ہے۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھارت کے دورے کے دوران اعلان کیا ہے کہ ماسکو یوکرین کے علاقے دونباس پر فوجی یا دیگر ذرائع سے قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
پیوٹن اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچے، جہاں نئی دہلی ائیرپورٹ پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ان کا استقبال کیا۔
دورے کے دوران مودی پیوٹن ملاقات میں جغرافیائی سیاست، باہمی تجارت میں توسیع اور ممکنہ دفاعی معاہدوں پر گفتگو متوقع ہے۔
پیوٹن بھارت روس سالانہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان مختلف امور پر بات چیت ہوگی۔
روس کے صدر نے اس موقع پر دوبارہ دعویٰ کیا کہ دونباس پر قبضہ ان کے ایجنڈے میں شامل ہے۔














