مرزا شہزاد اکبر کو متنازعہ بیانات پر اشتہاری قرار دے کر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مرزا شہزاد اکبر کو وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے ہیں۔
مرزا شہزاد اکبر عدالت میں متعدد بار طلب کیے جانے کے باوجود پیش نہیں ہوئے جس کے باعث ان کے خلاف مقدمہ کا چالان بھی جمع کرایا جا چکا ہے۔
مرزا شہزاد اکبر کے خلاف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر متنازعہ بیانات کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کی ذمہ داری نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے جولائی 2025 میں لی تھی۔















