پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر کی قیمت میں کمی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس 167,427 پوائنٹس پر، ڈالر 280.40 روپے کا ہوگیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی جب کہ انڈیکس نے ایک مرتبہ پھر ایک لاکھ 67 ہزار کی حد عبور کر لی۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس میں 1143 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے باعث انڈیکس 167,427 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے کی کمی کے بعد 280 روپے 40 پیسے پر آگیا۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت آغاز ہوا تھا لیکن کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں