ترکیہ میں عدالتی ملازم نے ایک ارب روپے مالیت کا قیمتی سامان چوری کر کے برطانیہ فرار ہو گیا۔ پولیس تفتیش کر رہی ہے۔
انقرہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ترکیہ میں ایک عدالتی ملازم نے عدالت کے لاکر سے ایک ارب روپے مالیت کا قیمتی سامان چرا کر اہلِ خانہ سمیت برطانیہ فرار ہو گیا۔
مقامی رپورٹوں کے مطابق، ملازم نے عدالت کے لاکر میں محفوظ ضبط شدہ سونے کی اینٹیں، بسکٹ، زیورات، سونے کے سکے اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کیں۔
سی سی ٹی وی فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ واردات 13 نومبر کی صبح 7 بج کر 40 منٹ پر ہوئی، جبکہ ملزم 19 نومبر کی صبح بیوی اور بچوں کے ہمراہ برطانیہ فرار ہوا۔
پولیس نے چوری کے مقدمے میں نامزد مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔














