معروف اداکارہ بینا مسرور 67 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

معروف اداکارہ بینا مسرور 67 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، ان کے بیٹے پارس مسرور نے والدہ کے انتقال کی اطلاع دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) معروف اداکارہ بینا مسرور طویل فنّی سفر کے بعد 67 برس کی عمر میں وفات پا گئیں۔ ان کے بیٹے پارس مسرور نے سوشل میڈیا پر والدہ کے انتقال کی اطلاع دی اور مداحوں سے ان کی مغفرت کی دعا کرنے کی اپیل کی۔

سینئر اداکارہ سکینہ سمو نے بینا مسرور کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان میں ایک وقار تھا جو ہر ملنے والے کے دل میں اتر جاتا تھا۔ اللہ تعالیٰ ان کی روح کو سکون عطا فرمائے۔

بینا مسرور نے پاکستان ٹیلی ویژن سمیت متعدد ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے پہچان بنائی، ان کے نمایاں ڈراموں میں بنجارا، بیٹیاں، طرب اور آنگن شامل ہیں۔

اداکارہ نے صرف فن میں ہی نہیں بلکہ تعلیمی میدان میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے یونیورسٹی آف سندھ سے تعلیم حاصل کی۔

دیگر متعلقہ خبریں