انتونیو گوتریس کا اسرائیلی فوج پر غزہ میں جنگی جرائم کا الزام

انتونیو گوتریس نے اسرائیلی فوج پر غزہ میں جنگی جرائم کا الزام عائد کیا، غزہ کی تباہی اور شہری ہلاکتوں کی مذمت کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو بنیادی طور پر غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران جنگی جرائم کا ارتکاب کیا گیا۔

گوتریس نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں آپریشن حماس کے خاتمے کے لیے شروع کیا گیا تھا، لیکن اس دوران غزہ کو تباہ کردیا گیا اور شہریوں کی ہلاکتوں کو نظرانداز کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں خرابی واضح ہے اور یقین کیا جاسکتا ہے کہ ان کارروائیوں میں جنگی جرائم کے شواہد موجود ہیں۔

غزہ میں کارروائیاں جاری رہنے کے باوجود اسرائیلی وزیردفاع کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں