وزیراعظم کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد دی اور چیف آف ایئر سٹاف ظہیر احمد بابر سدھو کو توسیع پر مبارکباد پیش کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی عصری اور جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ہے، جس سے ملک کا دفاع مزید بہتر ہوگا۔ فیلڈ مارشل کی قیادت میں ہماری بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک شکست دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان کا نام دنیا میں روشن ہوا اور پاکستان کو عزت ملی۔ انہوں نے چیف آف ایئر سٹاف ظہیر احمد بابر سدھو کو مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع پر بھی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں پاکستان فضائیہ نے دشمن کے جنگی ہوائی جہاز تباہ کیے اور دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں