چیئرمین ایچ ای سی کی تقرری کے لیے امیدواروں کے حتمی انٹرویوز جمعہ کو ہوں گے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا امتحان قرار دیا جا رہا ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین کی تقرری کے لیے شارٹ لسٹڈ 5 امیدواروں کے حتمی انٹرویوز جمعہ کو ہوں گے، جسے وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا امتحان قرار دیا جا رہا ہے۔
اس عہدے کے لیے ساڑھے 5 سو درخواستوں کی اسکروٹنی کے بعد 30 امیدواروں میں سے 5 کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ ان میں پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی اور پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ نمایاں ہیں۔
تعلیمی حلقوں کے مطابق ان دونوں امیدواروں کی تعلیمی قابلیت و پیشہ ورانہ مہارت کے درمیان اصل مقابلہ ہے۔ تاہم ڈاکٹر نیاز احمد بھی قابل ذکر امیدوار ہیں۔
ڈاکٹر سروش لودھی نے این ای ڈی یونیورسٹی کو مالی بحران سے نکالا اور 24 ارب روپے سے پاکستان کے پہلے ٹیکنالوجی پارک کا منصوبہ پیش کیا۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے بطور مالیکیولر بائیولوجسٹ دو قومی اعزازات حاصل کیے اور اپنے انٹرویو میں عالمی سطح پر تسلیم شدہ ڈگری پروگرام متعارف کرانے کا وعدہ کیا۔














