وفاق اور صوبوں کا این ایف سی اجلاس میں اتفاق رائے پر زور

11ویں این ایف سی اجلاس میں وفاق اور صوبوں نے اتفاق رائے پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت 11ویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا افتتاحی اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ این ایف سی کا عمل آئینی اہمیت رکھتا ہے اور وفاق مکالمے کے لیے پرعزم ہے۔ اجلاس سیلاب کے باعث مؤخر ہوا تھا اور آج باہمی اتفاق سے منعقد کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے این ایف سی اجلاس بلانے پر وفاق کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ این ایف سی کو اپنے آئینی مینڈیٹ کے مطابق کام کرنا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ کے پی نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں اور نئے ضم شدہ اضلاع کو این ایف سی فارمولا میں شامل کیا جائے۔

وزیر خزانہ پنجاب نے کہا کہ وسائل کی منصفانہ تقسیم اور پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔ وزیر خزانہ بلوچستان نے وفاق اور صوبوں کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ این ایف سی سیکرٹریٹ نے بتایا کہ فاٹا/ضم شدہ اضلاع کے لیے سب گروپ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو جنوری 2026 تک سفارشات پیش کرے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں