پاکستان کے قرضوں کا حجم 76 ہزار 900 ارب روپے سے تجاوز کر گیا

پاکستان کے قرضوں کا حجم 76 ہزار 900 ارب روپے سے تجاوز کر گیا، بیرونی اور مقامی قرضوں میں نمایاں اضافہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے بیرونی اور مقامی قرضوں کا حجم 76 ہزار 900 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک کے مجموعی قرضے ایک سال میں 69 ہزار 114 ارب روپے سے بڑھ کر 76 ہزار 980 ارب روپے تک پہنچ گئے، جو ایک سال میں 11.4 فیصد اور ایک ماہ میں 0.5 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق، پاکستان کا مقامی قرض ایک سال میں 47 ہزار 231 ارب روپے سے بڑھ کر 53 ہزار 976 ارب روپے ہو گیا، اکتوبر 2024ء سے اکتوبر 2025ء تک مقامی قرضے ایک سال میں 14.3 فیصد اور ایک ماہ میں 1 فیصد بڑھ گئے، جس کے باعث ایک ماہ میں مقامی قرضے 53 ہزار 424 ارب روپے سے بڑھ کر 53 ہزار 976 ارب روپے تک پہنچ گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق بیرونی قرضے سالانہ 5.1 فیصد بڑھ کر 21 ہزار 844 ارب روپے سے 23 ہزار 4 ارب روپے ہو گئے، جبکہ بیرونی قرضے ایک ماہ میں 0.8 فیصد کی معمولی کمی سے 23 ہزار 181 ارب سے کم ہو کر 23 ہزار 4 ارب روپے پر آ گئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں