فیلڈ مارشل عاصم منیرملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دیتے ہوئے سمری ایوان صدر کو بھجوا دی ہے۔ یہ تعیناتی پانچ سال کے لیے ہوگی اور وہ ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔

وزیراعظم نے چیف آف ایئر اسٹاف، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں بھی دو سال کی توسیع کی منظوری دی ہے۔ اس توسیع کا اطلاق ان کی موجودہ مدت ملازمت کے مارچ 2026 میں مکمل ہونے پر ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں