نواز شریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی

نواز شریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی منظوری دی، یہ منصوبہ 30 کلومیٹر طویل ہوگا اور روزانہ 51 ہزار سے زائد مسافر استفادہ کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

گوجرانوالہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی منظوری دی ہے۔ اس اہم فیصلے کا اعلان گوجرانوالہ میں ایک خصوصی اجلاس کے دوران کیا گیا جس کی صدارت نواز شریف نے کی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے شرکت کی۔

نواز شریف نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ یہ منصوبہ گوجرانوالہ کے شہریوں کا حق ہے اور انہیں یہ سہولت پہلے ہی ملنی چاہیے تھی۔ انہوں نے گوجرانوالہ کی ترقی اور عوام کو ملنے والی سہولت پر خوشی کا اظہار کیا۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے اجلاس میں ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی تفصیلات پیش کیں۔ منصوبہ ایمن آباد سے گھکھڑ تک 30 کلومیٹر پر مشتمل ہوگا جس سے روزانہ 51 ہزار سے زائد مسافر مستفید ہوں گے۔ اس منصوبے میں 40 الیکٹرک آرٹیکولیٹڈ بسیں شامل ہوں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں