پیوٹن نے یوکرینی علاقوں کے روس میں انضمام پر زور دیا ہے، چاہے جنگ ہی کیوں نہ کرنی پڑے۔
ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرینی علاقوں کو روس میں شامل کرنے پر زور دیا ہے، چاہے اس کے لیے جنگ کیوں نہ کرنی پڑے۔
پیوٹن نے امید ظاہر کی کہ امریکا میں جاری مذاکرات میں ڈونباس کے انضمام کے مطالبے پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ روس ڈونباس اور نووروسیا کو یوکرین کے تسلط سے آزاد کرانے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یا تو یوکرینی فورسز خود ہی علاقے خالی کر دیں گی یا روسی فوج انہیں ایسا کرنے پر مجبور کر دے گی۔
یہ بیان روسی صدر نے بھارت روانگی سے قبل دیا، جہاں ان کا استقبال وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے۔
یاد رہے کہ امریکی وفد نے روسی عہدیداروں کے ساتھ یوکرین جنگ کے خاتمے پر مذاکرات کیے ہیں جبکہ یوکرینی وفد بھی امریکی تجاویز پر بات چیت کے لیے امریکا پہنچ چکا ہے۔















