کراچی کی 26 اہم شاہراہوں پر رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد

کراچی کی 26 اہم شاہراہوں پر رکشوں کے داخلے پر پابندی، ٹریفک روانی بہتر بنانے کے لیے اقدام۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے انتظامیہ نے شہر کی 26 اہم شاہراہوں پر رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر کمشنر کراچی نے سیکشن 144 کے تحت اس پابندی کا نفاذ کیا ہے۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ 1+2 اور 1+4 رکشوں پر پابندی 18 اکتوبر سے 17 دسمبر تک مؤثر رہے گی۔ اس اقدام کا مقصد ٹریفک جام اور حادثات کی روک تھام کرنا ہے۔ شارعِ فیصل سے آئی آئی چندریگر روڈ تک پابندی فوری نافذ العمل ہوگی۔

احکامات کی خلاف ورزی پر ایس ایچ اوز کو مقدمات درج کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں جبکہ متعلقہ محکموں اور ڈپٹی کمشنرز کو اس پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

پابندی سے متاثرہ سڑکوں میں یونیورسٹی روڈ، کورنگی روڈ، اورنگی روڈ، سپر ہائی وے سے ملیر کینٹ، ماری پور روڈ اور شاہراہ پاکستان شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں