سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر ڈیپازٹ کی مدت میں ایک سال کی توسیع کر دی، جس سے زرمبادلہ ذخائر میں استحکام برقرار رہے گا۔
ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی عرب نے پاکستان کے لئے تین ارب ڈالر کے ڈیپازٹ کی مدت میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے، جو پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں استحکام برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ یہ توسیع سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کی جانب سے کی گئی ہے، جس کی باضابطہ اطلاع متعلقہ حکام کو فراہم کر دی گئی ہے۔
تین ارب ڈالر کے اس ڈیپازٹ کی مدت آج ختم ہورہی تھی، تاہم سعودی حکومت نے بروقت توسیع کا اعلان کر کے پاکستان کے مالی معاملات میں سہولت فراہم کر دی ہے۔
یہ رقم اس وقت بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں موجود ہے اور زرمبادلہ ذخائر کا حصہ ہے، جو ادائیگیوں کے توازن اور مالی استحکام کیلئے انتہائی اہم تصور کی جاتی ہے۔ حکام کے مطابق اس توسیع سے پاکستان کو فوری طور پر کسی ادائیگی کے دباؤ کا سامنا نہیں ہوگا اور معاشی سرگرمیوں کے تسلسل میں معاون ثابت ہوگی۔













