پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواست کی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی باضابطہ درخواست کی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی، جس میں برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
190 ملین پاؤنڈ کیس کے سلسلے میں ملک ریاض، علی ریاض، شہزاد اکبر اور فرح خان کے پاسپورٹ بلاک کر دیے گئے ہیں۔ وزیر داخلہ نے برطانوی ہائی کمشنر کو شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کے کاغذات دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں پاکستان میں مطلوب ہیں اور فوری طور پر ان کی حوالگی کی جائے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ بیرون ملک بیٹھ کر بہتان اور ہرزہ سرائی کی کسی ملک کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔ پاکستان مخالف پراپیگنڈا کرنے والوں کی واپسی کے لیے برطانوی تعاون کو خوش آمدید کہیں گے۔













