لوآنا لارا دنیا کی سب سے کم عمر سیلف میڈ ارب پتی بن گئیں

برازیل کی لوآنا لارا نے 6 برس میں اسٹارٹ اپ بنا کر دنیا کی سب سے کم عمر سیلف میڈ ارب پتی بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

برازیلیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برازیل کی سابق پیشہ ور بالرینا ڈانسر لوآنا لوپز لارا دنیا کی سب سے کم عمر سیلف میڈ ارب پتی خاتون بن گئی ہیں۔

لوآنا نے محض 6 برس میں اپنے شریک بانی طارق منصور کے ساتھ مل کر Kalshi نامی پریڈکشن مارکیٹ اسٹارٹ اپ بنایا، جس کی موجودہ مالیت 11 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

فوربز میگزین کی رپورٹ کے مطابق، لوآنا نے سخت Ballet تربیت کے بعد MIT سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کی اور پیشہ ورانہ ڈانسر سے اسٹارٹ اپ کی کامیاب دنیا میں قدم رکھا۔

لوآنا کی 29 برس کی عمر میں یہ کامیابی انہیں دنیا کی سب سے کم عمر خود ساختہ ارب پتی خاتون بناتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں