کراچی، ریڈ لائن بس منصوبے کے اجازت نامے کی شرائط سامنے آ گئیں

کراچی: کے ایم سی کے ریڈ لائن بس منصوبے کی شرائط سامنے، ٹرانس کراچی کا تعاون لازم

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ٹرانس کراچی کو ریڈ لائن بس منصوبے کے لیے 2021ء میں جاری کردہ این او سی کی شرائط سامنے آگئی ہیں۔

این او سی کے مطابق، ٹرانس کراچی منصوبہ مکمل ہونے تک متبادل راستوں کی دیکھ بھال میں کے ایم سی کے ساتھ تعاون کرے گا۔ مون سون کے دوران بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے بھی ٹرانس کراچی کے ایم سی کو اپنی مدد فراہم کرے گا۔

اجازت نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ منصوبے کی تعمیراتی مدت کے دوران کسی غیر متوقع حالت میں کے ایم سی کو مدد فراہم کی جائے گی۔ اگر ٹرانس کراچی این او سی کی شرائط پر عملدرآمد کرے تو کے ایم سی تعمیراتی کاموں پر اعتراض نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بی آر ٹی ریڈ لائن انتظامیہ نے نیپا چورنگی واقعے سے لا تعلقی کا اظہار کیا اور یونیورسٹی روڈ سے منسلک نالے اور مین ہول کی ذمہ داری سے انکار کیا تھا۔ قبل ازیں، کے ایم سی نے نیپا چورنگی پر کھلے مین ہول کا ذمہ دار بی آر ٹی منصوبے کو قرار دیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں