مچل سٹارک نے وسیم اکرم کا وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا

مچل سٹارک نے وسیم اکرم کا 414 وکٹوں کا ریکارڈ توڑ کر 415 وکٹیں حاصل کر لیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

برسبن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مچل سٹارک نے وسیم اکرم کے 414 وکٹوں کا ریکارڈ توڑتے ہوئے 415 وکٹیں حاصل کر لیں۔

آسٹریلیا کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر مچل سٹارک نے گابا میں کھیلے جانے والے دوسرے ایشیز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ہیری بروک کی وکٹ لے کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ یہ ان کی اس میچ میں تیسری وکٹ تھی۔

مچل سٹارک نے 2011 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور اس سے قبل 101 میچز میں 412 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

لیفٹ آرم فاسٹ بولرز کی فہرست میں سری لنکا کے چمندا واس 355، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ 317 اور آسٹریلیا کے مچل جونسن 313 وکٹوں کے ساتھ شامل ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس فہرست میں مچل سٹارک کے علاوہ تمام کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں