پنجاب میں 16 سال والوں کو موٹر سائیکل لائسنس کی سہولت

پنجاب حکومت نے 16 سال کے بچوں کو موٹر سائیکل لائسنس کا فیصلہ کیا تاکہ قانونی راستہ فراہم ہو سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت پنجاب نے 16 سال کے بچوں کو موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ اس پالیسی کے تحت نوجوان اب قانونی طور پر اسمارٹ کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں گے۔

اس پالیسی کا مقصد کم عمر موٹر سائیکل سواروں کو قانونی راستہ فراہم کرنا ہے تاکہ ان کے خلاف سخت کارروائیاں کم کی جا سکیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ والدین کو ٹریفک قوانین کی پابندی کروانے میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔

پہلے کم عمر سواروں کو جرمانے، موٹر سائیکل ضبطی اور گرفتاری جیسے مسائل کا سامنا تھا، لیکن اس نئی پالیسی سے ان مسائل میں کمی آئے گی اور نوجوانوں کے پاس قانونی دستاویزات ہوں گی۔

لائسنس حاصل کرنے کے لئے درخواست دہندہ کو 16 سال کا ہونا، پنجاب کا رہائشی ہونا اور موٹر سائیکل چلانے کی بنیادی صلاحیت رکھنی ہوگی۔ مطلوبہ دستاویزات میں والد کے شناختی کارڈ کی کاپی، نادرا ب فارم، پاسپورٹ سائز تصاویر اور تصدیق شامل ہیں۔

یہ نیا نظام پنجاب حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو سہولت دینے اور ٹریفک قوانین کے نفاذ کو بہتر بنانے کی کوشش ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں