آزاد کشمیر میں جمہوری نظام اور عوامی فلاح اولین ترجیح: وزیراعظم

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے جمہوری نظام، قانون کی حکمرانی اور عوام کی فلاح کو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

مظفرآباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ جمہوری نظام، قانون کی حکمرانی اور عوام کی فلاح ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے شفاف اور مثبت ماحول قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔ چھ ماہ کی آزمائشی حکومت میں عملی اقدامات اور شفافیت پر زور دیا جائے گا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے معاہدے پر عملدرآمد جاری ہے۔

فیصل ممتاز راٹھور نے مزید کہا کہ وفاق کی جانب سے آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں میں بھرپور تعاون کیا جا رہا ہے اور حقیقی تبدیلی کے لیے عوامی شرکت اور تعاون لازم ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں