راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم نے سری لنکا میں بھارتی حریف کو شکست دے کر دو گولڈ میڈل جیت لیے۔
سری لنکا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم نے ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2025 میں بھارتی ویٹ لفٹر سپنا کو شکست دے کر دو گولڈ میڈل جیت لیے۔
چیمپئن شپ کا انعقاد سری لنکا میں ہوا، جہاں ارم نے اوّل پوزیشن حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا اور ڈیڈ لفٹ کے مقابلوں میں بھی کامیاب رہیں۔
راولپنڈی پولیس لائنز واپسی پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا، سی پی او خالد حمدانی نے ارم کو پنجاب پولیس اور قوم کا فخر قرار دیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ارم کو اولمپک ٹارچ اٹھانے کا دعوت نامہ بھی مل چکا ہے۔















