پاکستان کے متعدد ائیرپورٹس غیر فعال، بین الاقوامی پروازیں معطل

پاکستان میں متعدد ائیرپورٹس غیر فعال ہوگئے ہیں اور تین بین الاقوامی ائیرپورٹس پر پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں کئی ائیرپورٹس غیر فعال ہوگئے ہیں اور تین ائیرپورٹس پر بین الاقوامی پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔ ملک میں مجموعی طور پر 151 چھوٹے بڑے ائیرپورٹس یا لینڈنگ اسٹرپس موجود ہیں، مگر صرف 10 ائیرپورٹس فعال ہیں، جن میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان، سیالکوٹ، پشاور، فیصل آباد اور کوئٹہ شامل ہیں۔ گوادر، اسکردو، اور میرپور ائیرپورٹس بین الاقوامی درجہ رکھتے ہیں لیکن غیرفعال ہیں۔

کراچی، لاہور، اور اسلام آباد کے ائیرپورٹس دن میں چند غیر ملکی پروازوں کی میزبانی کرتے ہیں، جس کے باعث یہ دنیا کے بڑے ائیرپورٹس کی طرح فعال نہیں ہیں۔ نیو گوادر بین الاقوامی ائیرپورٹ کی تعمیر پر بھاری لاگت آئی، لیکن یہ افتتاح کے بعد سے غیرفعال ہے۔

ملک میں 43 مقامی ائیرپورٹس اور 98 چھوٹے ائیرپورٹس شامل ہیں جو لینڈنگ اسٹرپس یا فوجی ہوا بازی کے مقامات ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں