بچوں کی ٹانگیں زمین پر لگتی نہیں والدین موٹرسائیکل لےدیتے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست مسترد

لاہور ہائی کورٹ نے موٹر وہیکل آرڈیننس ترامیم کیخلاف درخواست مسترد کردی، چیف جسٹس نے قانون پر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترامیم کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کر دیا۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے آصف شاکر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ کم عمر بچوں پر ایف آئی آرز درج ہو رہی ہیں اور بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ قانون پر عمل درآمد ضروری ہے اور ترامیم کالعدم قرار دینے کی بجائے ان پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ کم عمر بچے تیز رفتاری سے گاڑیاں چلاتے ہیں اور جرمانے کا مقصد خلاف ورزی کو روکنا ہے۔ 5 ہزار بچے ون وے کی خلاف ورزی سے حادثات میں زخمی اور فوت ہوئے۔ بچوں کی ٹانگیں زمین پر لگتی نہیں اوروالدین انہیں موٹرسائیکل لے کر دے دیتے ہیں۔

عدالت نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں ٹریفک خلاف ورزی پر بھاری جرمانے ہوتے ہیں اور بچوں کی حفاظت کے لیے قانون پر عمل در آمد ضروری ہے۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

دیگر متعلقہ خبریں