شدید دھند کے باعث موٹروے بند، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

پشاور اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹروے راستے بند، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) شدید دھند اور حد نگاہ کی کمی کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے برہان اور ایم 5 ظاہر پیر سے اوچ شریف تک بند کردی گئی ہے۔ موٹروے پولیس نے بتایا ہے کہ اس صورتحال میں ڈرائیورز کے لیے سفر خطرناک ہو گیا ہے، لہٰذا شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

پنجاب کے شہری علاقوں میں بھی دھند کا راج برقرار ہے، جہاں لاہور کو 397 ائیر پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ پنجاب کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق، قصور کا اے کیو آئی 368، مظفر گڑھ کا 315 اور نارووال کا 311 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق، گوجرانوالہ میں اے کیو آئی 308 ریکارڈ ہوا جبکہ لاہور 194 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں