روسی صدر پیوٹن اسمارٹ فون استعمال نہیں کرتے، وجہ سامنے آ گئی

روسی صدر پیوٹن اسمارٹ فون استعمال نہیں کرتے، ان کی سیکیورٹی کو خطرہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اپنی سیکیورٹی کے پیش نظر اسمارٹ فون استعمال نہیں کرتے۔ کریملن کے مطابق، پیوٹن کے پاس اسمارٹ فون نہ ہونے کی وجہ ان کی سیکیورٹی کا بڑا خطرہ ہونا ہے۔

پیوٹن نے خود بتایا کہ کریملن کے اندر موبائل فونز ممنوع ہیں، اور وہ ضرورت پڑنے پر سرکاری لائن استعمال کرتے ہیں۔ ان کے مطابق، انٹرنیٹ سے منسلک کسی بھی نظام پر بھروسہ نہیں کرتے اور خصوصی احتیاط برتتے ہیں۔

پیوٹن کے غیر ملکی دوروں کے دوران ان کی سیکیورٹی ٹیم غیر معمولی انتظامات کرتی ہے، جیسے ہوٹل کی جانچ پڑتال اور کھانے کی سخت جانچ۔ روسی صدر کا بھارت کا دورہ متوقع ہے جہاں ان کی سیکیورٹی مزید سخت کی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں