پاکستان نے اقوام متحدہ کی امداد کے لیے افغان سرحد کھول دی

پاکستان نے دو ماہ بعد افغان سرحد پر انسانی امداد کی کلیئرنس دوبارہ شروع کی، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کو اجازت دی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے دو ماہ کی بندش کے بعد افغانستان کے لیے انسانی امداد کے کنٹینرز کی کلیئرنس دوبارہ شروع کر دی ہے۔ اکتوبر میں تجارتی آمدورفت کی بندش کے بعد یہ پہلی محدود بحالی ہے۔

حکومت نے 12 اکتوبر سے اہم بارڈر پوائنٹس پر تجارتی کلیئرنس معطل کر دی تھی، جس سے دونوں اطراف سیکڑوں گاڑیاں متاثر ہوئیں۔ اب اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کی امدادی کھیپ کو چمن اور طورخم کے راستے افغانستان جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

پہلے مرحلے میں 143 کنٹینرز کی کلیئرنس ہوگی جن میں غذائی اور طبی امداد شامل ہے۔ مزید امدادی کارگو تین مرحلوں میں آگے بھیجے جائیں گے۔

ایف بی آر اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹرانزٹ ٹریڈ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت ضروری کلیئرنس فراہم کریں۔

واضح رہے کہ تجارتی بندش کے دوران سرحد پر سیکڑوں ٹرک پھنسے ہوئے تھے، جبکہ مالی سال 2024-25 میں پاکستان نے ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت ایک ارب ڈالر سے زائد درآمدات ریکارڈ کی تھیں۔

دیگر متعلقہ خبریں