شوکت یوسفزئی نے کہا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کی کبھی مخالفت نہیں کی، حکومت شیڈول بنائے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کی کبھی مخالفت نہیں کی۔
انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ ہمارے ساتھ افغان مہاجرین کی واپسی کا شیڈول بنائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان مہاجرین اپنی جائیدادیں فروخت کر رہے ہیں اور سرحد پر تین سے چار دن بھوکے پیاسے پڑے رہتے ہیں، جس سے غلط پیغام جاتا ہے۔
شوکت یوسفزئی نے عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی آپریٹنگ کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ بیرسٹر گوہر بھی اس سے لاعلم ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بیرون ملک بیٹھے لوگ بانی پی ٹی آئی اور ان کے نام پر فائدہ اٹھا رہے ہیں۔














