امریکا نے 19 غیر یورپی ممالک کی امیگریشن درخواستیں روک دی ہیں جن میں افغانستان، ایران اور دیگر شامل ہیں۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا نے 19 غیر یورپی ممالک کے شہریوں کی امیگریشن درخواستیں روک دی ہیں، جن میں گرین کارڈ اور امریکی شہریت کے لیے درخواستیں شامل ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان، ایران، لیبیا، میانمار، صومالیہ، سوڈان، ترکمانستان، یمن اور دیگر ممالک کے شہری اس پابندی کی زد میں ہیں۔
یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز کے مطابق ان ممالک کے شہریوں کے کیسز کی حتمی منظوری یا مسترد کرنے کے فیصلے عارضی طور پر روک دیے گئے ہیں۔ اس میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو امریکی شہریت کے قریب پہنچ چکے تھے۔
یہ اقدام افغان نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے واقعے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔













