فیلڈ مارشل عاصم منیر اور بحرین کے نیشنل گارڈ کمانڈر کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بحرین کے نیشنل گارڈ کمانڈر نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
دونوں ممالک نے پاکستان اور بحرین کے درمیان فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم دہرایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے ہر شعبے میں بحرین کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کے عزم کا اظہار کیا۔













