ملک میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے، محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی

محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک میں بارشوں کا سلسلہ جلد شروع ہوگا، مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جلد شروع ہونے والا ہے، کیونکہ مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ 6 سے 10 دسمبر کے دوران بلوچستان میں داخل ہوگا۔

دسمبر کے آغاز کے ساتھ ہی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ چھائی ہوئی ہے جبکہ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں شدید سردی پڑ رہی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے اس نئے سلسلے کے سبب دسمبر میں بارشوں کا پہلا بھرپور اور مسلسل جاری رہنے والا مرحلہ شروع ہونے کی توقع ہے، جو وقفے وقفے سے پورے مہینے جاری رہ سکتا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرد ترین مقام اسکردو رہا، جہاں درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے گر گیا۔

کوئٹہ میں منفی 4، پشاور میں 2، اسلام آباد میں 3، لاہور میں 7 جبکہ کراچی میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں