خیبرپختونخوا میں افغان باشندوں کی واپسی سست روی کا شکار، وفاقی حکومت کا منصوبہ تیزی سے جاری۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی کے عمل میں خیبرپختونخوا سست روی کا شکار ہے جبکہ وفاقی حکومت کا منصوبہ تیزی سے جاری ہے۔
وفاقی حکومت نے غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی کے لیے جامع پلان شروع کیا ہے، جس کے تحت ملک بھر میں افغان مہاجر کیمپوں کو مرحلہ وار غیر فعال قرار دیا جا رہا ہے۔
پنجاب اور بلوچستان نے وفاقی پالیسی پر فوری عمل درآمد کیا ہے، جبکہ خیبرپختونخوا میں 43 کیمپوں میں سے صرف دو مکمل کلیئر کیے گئے ہیں۔
یہ صورتحال صوبے کے محدود وسائل پر بوجھ ڈال رہی ہے اور قانون کی کمزور گرفت کو ظاہر کرتی ہے۔ وفاقی ہدایات کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت مؤثر عمل درآمد میں ناکام ہے۔















