بھارت کی روس سے جدید دفاعی نظام خریدنے کی تیاری

بھارت نے روس سے جدید S-500 دفاعی نظام خریدنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں، حالیہ دنوں میں پاکستانی آپریشن سندور کے دوران S-400 دفاعی نظام ناکام رہا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی حکومت نے روس سے جدید S-500 دفاعی نظام خریدنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ حالیہ دنوں میں بھارتی افواج کو پاکستانی آپریشن سندور کے دوران روسی ساختہ S-400 دفاعی نظام کی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بھارت نے گزشتہ ماہ امریکہ سے دفاعی سازوسامان کے معاہدے کے بعد اب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے دورے کے دوران جدید جنگی طیاروں اور میزائل ڈیفنس شیلڈ کی خریداری پر بات چیت کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارت مزید مضبوط فضائی دفاعی سسٹم کے حصول پر غور کر رہا ہے جس میں S-500 شامل ہے، جو دور سے ہی دشمن کے طیارے، ڈرون یا دیگر فضائی اہداف کا پتا لگا کر انہیں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بھارتی سیکریٹری دفاع نے کہا کہ بھارت کا روس کے ساتھ دفاعی تعاون طویل المدتی ہے اور وہ امریکہ یا روس دونوں سے دفاعی ساز و سامان خریدتا رہے گا۔ تاہم امریکہ نے روس سے اسلحے کی خریداری پر اعتراض اٹھایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کے پاس اس وقت 200 سے زائد روسی لڑاکا طیارے اور S-400 دفاعی شیلڈ کی بیٹریاں موجود ہیں، جو مئی میں پاکستان کے ساتھ جھڑپ کے دوران استعمال کی گئیں تھیں۔

دیگر متعلقہ خبریں