چائنا ایسٹرن ایئرلائنز نے چین اور ارجنٹینا کے درمیان 29 گھنٹے طویل پرواز کا آغاز کیا ہے۔
شنگھائی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چائنا ایسٹرن ایئرلائنز نے دنیا کی طویل ترین کمرشل پرواز کا آغاز کر دیا ہے جو چین اور ارجنٹینا کے درمیان 29 گھنٹے کے سفر پر مشتمل ہوگی۔ 4 دسمبر کو شنگھائی کے پوڈونگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی یہ پرواز 12,427 میل کا فاصلہ طے کرے گی۔
یہ پرواز 25 گھنٹے فضا میں رہے گی اور نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ میں 2 گھنٹے 25 منٹ کے لیے رکے گی۔ اس کے بعد بیونس آئرس پہنچے گی۔ بیونس آئرس سے واپسی پر یہ پرواز دوبارہ آک لینڈ میں رک کر شنگھائی پہنچے گی جس کا کل دورانیہ 29 گھنٹے ہوگا۔
چائنا ایسٹرن ایئرلائنز کے مطابق یہ دنیا کا پہلا کمرشل روٹ ہے جو antipodal شہروں کو جوڑے گا، یعنی دو ایسے شہر جو زمین کے متضاد کونوں پر واقع ہیں۔ اس غیرمعمولی راستے کے ذریعے انٹارکٹیکا کے قریب سے گزر کر 4 گھنٹے کی بچت ہوگی۔















