چینی کمپنیاں غیر فروخت شدہ پٹرول گاڑیاں عالمی مارکیٹ میں برآمدکرنےپرمجبور

چین کی الیکٹرک گاڑیوں کی مقبولیت نے پٹرول گاڑیوں کی برآمدات کو بڑھا دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین میں الیکٹرک گاڑیوں کی مقبولیت نے پٹرول گاڑیوں کی فروخت کو متاثر کیا، جس کے بعد چینی کمپنیاں غیر فروخت شدہ گاڑیاں عالمی مارکیٹ میں برآمد کرنے لگیں۔ چین کی الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت نے مقامی مارکیٹ کا نصف حصہ حاصل کر لیا ہے، جس سے پٹرول گاڑیاں متاثر ہوئیں اور چینی کمپنیاں بیرون ملک مارکیٹوں میں مصنوعات بھیجنے پر مجبور ہو گئیں۔

چین کی سستی پٹرول گاڑیاں اب پولینڈ، جنوبی افریقا اور یوراگوئے جیسے ترقی پذیر ممالک میں مقبولیت حاصل کر رہی ہیں، جبکہ مغربی ممالک چینی الیکٹرک گاڑیوں پر پابندیاں لگا رہے ہیں۔

2020 سے چین کی برآمدات میں 76 فیصد گاڑیاں فوسل فیول ماڈلز کی ہیں، جن کی تعداد 2020 میں ایک ملین یونٹس سے بڑھ کر اس سال 6.5 ملین تک پہنچنے کی امید ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کی الیکٹرک وہیکل پالیسیوں نے ملکی کمپنیوں کی مدد کی، مگر روایتی گاڑی ساز کمپنیاں اب بیرونی مارکیٹوں پر انحصار کر رہی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں