اوورسیز پاکستانیوں کو سال میں ایک استعمال شدہ موبائل فون رعایتی ٹیکس پر فراہم کرنے کی تجویز

قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کو رعایتی ٹیکس پر موبائل دینے کی تجویز زیر غور۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس نوید قمر کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے شرکت کی۔ اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کو سال میں ایک استعمال شدہ موبائل فون رعایتی ٹیکس پر فراہم کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ علی قاسم گیلانی نے تجویز دی کہ اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے اہل خانہ کو کم از کم ایک موبائل تحفہ کرنے کا حق دیا جائے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی کرپشن اینڈ ڈائیگناسٹک رپورٹ کا آغاز حکومت نے خود کیا تھا اور موجودہ قرض پروگرام سے پہلے بھی معاشی اصلاحات جاری تھیں۔ رپورٹ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بہتری، افراط زر میں کمی، ایف اے ٹی ایف کے اہداف پر پاکستان کی کارکردگی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کو سراہا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ ٹیکسیشن میں بہتری اور مارکیٹنگ ریگولیشن کے مطالبے پر زور دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں 1 ارب 70 کروڑ کی ایکسپورٹ کی تھی لیکن موجودہ حالات ویسے نہیں ہیں اور ہمیں اپنے ہمسایوں کے ساتھ بہتر تعلقات بنانے چاہئیں۔

دیگر متعلقہ خبریں