محمد زبیر عمر نے پاکستانی معیشت کی بدحالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے اور انویسٹمنٹ کی کمی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)سابق گورنرمحمد زبیر نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ پاکستان کی معیشت مسلسل بدحالی کا شکار ہے اور ایکسپورٹ میں کمی واقع ہو رہی ہے جبکہ تجارتی خسارہ 37 فیصد بڑھ چکا ہے۔انہو ں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے کوئی بھی انویسٹمنٹ کرنے کو تیار نہیں ہے۔
ایس آئی ایف سی کوآرڈینیٹر جنرل سرفراز نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہوش ربا ٹیکسوں کی وجہ سے انویسٹمنٹ نہیں ہو رہی اور گورننس کا سیٹ اپ بھی ناقص ہے۔ گورنر سٹیٹ بینک نے بھی پالیسیاں تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
پرائیویٹائزیشن منسٹر نے بھی گورننس سسٹم کی خرابی کی نشاندہی کی ہے۔ وزیراعظم کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ عوام کی آواز سنیں۔ حالیہ گلوبل سروے میں پاکستان کی پوزیشن 109 ہے جو حکومتی پالیسیوں کی ناکامی کی عکاسی کرتی ہے۔
پاکستانی معیشت کی بدحالی کی وجہ سے بے روزگاری 21 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، اور بیرون ملک پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔













