بھارتی بولر ہرشت رانا کو جنوبی افریقا کے خلاف نامناسب حرکت پر سرزنش

بھارتی بولر ہرشت رانا کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سرزنش کا سامنا کرنا پڑا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

رانچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی فاسٹ بولر ہرشت رانا کو جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سرزنش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ہرشت رانا نے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کی، جو کسی بیٹر کو آؤٹ کرنے کے بعد اشتعال انگیز الفاظ یا اشارے سے متعلق ہے۔ یہ واقعہ جنوبی افریقا کی اننگز کے 22ویں اوور میں پیش آیا جب انہوں نے ڈیوالڈ بریوس کو آؤٹ کر کے ڈریسنگ روم کی سمت اشتعال انگیز اشارہ کیا۔

اس کے نتیجے میں ہرشت رانا کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ شامل کر دیا گیا، جو 24 ماہ میں ان کا پہلا پوائنٹ ہے۔ انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے آئی سی سی میچ ریفری رِچی رچرڈسن کی تجویز کردہ سزا قبول کر لی۔

امپائروں جیارمن مدن گوپال، سیم نوگاسکی، تھرڈ امپائر روڈ ٹکر اور فورتھ امپائر روہن پنڈت نے ان پر چارج عائد کیا تھا۔ لیول 1 کی خلاف ورزی پر کھلاڑی کو سرزنش، میچ فیس کا 50 فیصد تک جرمانہ اور ایک یا دو ڈی میرٹ پوائنٹس دیے جا سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں