پنجاب میں کم عمر ڈرائیورز کے چالان پر گاڑی مالکان کے خلاف کارروائی

پنجاب میں کم عمر ڈرائیورز کے بجائے گاڑی مالکان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، ڈی آئی جی ٹریفک کا فیصلہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر ڈرائیورز کے بجائے گاڑی مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے، کم عمر ڈرائیورز کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج نہیں ہوگا، بلکہ چالان کیا جائے گا۔ جبکہ ایف آئی آر گاڑی کے مالک کے خلاف درج کی جائے گی تاکہ نوجوانوں کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے واضح کیا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی کمرشل، پبلک سروس اور سرکاری گاڑیوں کے خلاف کارروائی میں تیزی لائی جائے گی۔ فیلڈ افسران کو دوران ڈیوٹی باڈی کیم کے استعمال کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

عوامی آگاہی بڑھانے کے لیے شہروں میں بینرز، بل بورڈز اور اسٹینڈیز نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس نافذ ہے اور سڑکوں پر نظم و ضبط پہلی ترجیح ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں