لاہور میں انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ 2025 کامیابی سے مکمل، محمد وسیم نے ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ 2025 کامیابی سے مکمل ہوگئی۔ چیمپئن شپ 25 نومبر سے 29 نومبر تک جاری رہی جس میں 15 ممالک کے 44 باکسرز نے شرکت کی۔
چار روزہ چیمپئن شپ میں 21 سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے، جن سے شائقین لطف اندوز ہوئے۔ پاکستانی باکسر محمد وسیم نے تھائی باکسر جکراوت کو شکست دے کر ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیا۔
اختتامی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاک فوج کی عسکری قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عالمی باکسنگ چیمپئن شپ پاکستان کی اسپورٹس سافٹ پاور کو بڑھانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے مقابلوں کے انعقاد سے پاکستان میں باکسنگ کو فروغ حاصل ہوگا۔















