پاکستان نے شیراز میں 43ویں فجر فلم فیسٹیول میں بھرپور ثقافتی نمائندگی کی، وزیر اورنگزیب خان کھچی نے شرکت کی اور تین پاکستانی فلمیں نمائش کی گئیں۔
شیراز: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے شیراز میں منعقدہ 43ویں فجر فلم فیسٹیول میں بھرپور ثقافتی نمائندگی کی۔ وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے خصوصی مہمان کے طور پر شرکت کی اور معروف پاکستانی فلم سازوں کے ہمراہ تقریبات میں حصہ لیا۔
وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط سماجی، ثقافتی اور مذہبی تعلقات ہیں۔ انہوں نے سینما کو ثقافت کے فروغ کا موثر ذریعہ قرار دیا۔ فیسٹیول میں پہلی بار تین پاکستانی فلمیں نمائش کی گئیں جنہیں شائقین کی زبردست پذیرائی ملی۔
وزیر نے پاکستان پویلین کا دورہ کیا اور ایرانی سینما فاؤنڈیشن کے چیئرمین سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے ایرانی اہلکار کو پاکستان مدعو کیا اور مشترکہ سینمایی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستانی سفارتخانے نے فجر فلم فیسٹیول میں پاکستان کی شراکت کو دوطرفہ ثقافتی تعلقات کے فروغ کا اہم سنگ میل قرار دیا۔














