عمران خان نے تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی تحلیل کردی

عمران خان نے تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی تحلیل کر دی، سلمان اکرم راجہ نئی کمیٹی تشکیل دیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عمران خان نے تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کو تحلیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو مکمل اختیارات ہیں تاکہ وہ ایک نئی مختصر کمیٹی تشکیل دیں جو سیاسی حکمت عملی تیار کرے اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نئی کمیٹی کا مقصد پارٹی کی سیاسی حکمت عملی کو بہتر بنانا ہے تاکہ موثر طریقے سے کام کیا جا سکے۔یہ اقدام پارٹی کے اندرونی ڈھانچے کو مزید مضبوط کرنے اور فیصلوں کی عملداری کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں