پی ٹی آئی کا صوابی انٹرچینج پر دھرنا ختم، 7 دسمبر کو پشاور میں پاور شو کا اعلان۔
صوابی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے صوابی انٹرچینج پر دھرنا ختم کرکے 7 دسمبر کو پشاور میں عوامی پاور شو کا اعلان کیا ہے۔
پی ٹی آئی کارکنان نے صوابی انٹرچینج پر موٹروے بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں احمد خان نیازی بھی شریک تھے۔ انہوں نے ریسٹ ایریا پر موٹروے کو دونوں اطراف سے بند کر کے ٹائر نذر آتش کیے، جس سے ٹریفک جام ہوگئی اور ایمبولینسز بھی پھنس گئیں۔
احمد نیازی نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ ان کے احتجاج کے بعد بانی کو بہن سے ملاقات کی اجازت دی گئی۔
بعد ازاں پی ٹی آئی قیادت نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا اور کارکنان نے موٹروے کھول دی۔ احمد خان نیازی نے اعلان کیا کہ 7 دسمبر کو پشاور میں پی ٹی آئی عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔














