بلال بن ثاقب کو پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، انہیں وزیر مملکت کا درجہ حاصل ہوگا اور وہ بغیر تنخواہ کے تین سال تک خدمات انجام دیں گے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے بلال بن ثاقب کو پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ ان کی تقرری وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اعزازی بنیاد پر تین سال کے لیے کی گئی ہے اور انہیں وزیر مملکت کا درجہ بھی حاصل ہوگا۔
بلال بن ثاقب اس عہدے کے بعد معاون خصوصی کا عہدہ نہیں رکھ سکتے تھے، جس کی وجہ سے انہوں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ بغیر تنخواہ کے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔
یہ تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور بلال بن ثاقب اس نئے عہدے کی ذمہ داریاں اعزازی طور پر انجام دیں گے۔














