ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تصاویر وائرل ہوگئیں، سوشل میڈیا پر جوڑے کے عروسی لباس کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)پاکستان کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ ربیکا خان کے انسٹاگرام پر 6.3 ملین اور یوٹیوب پر 3 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔
ربیکا خان اور حسین ترین کا نکاح جون میں ہوا تھا، جس کی تقریبات سوشل میڈیا پر کافی ٹرینڈ ہوئی تھیں۔ اس وقت لوگوں نے سمجھا کہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ گیا ہے، تاہم اصل رخصتی دسمبر میں کراچی میں انجام پائی۔
شادی میں ربیکا خان نے روایتی گہرے سرخ رنگ کا خوبصورت اور بھاری کام والا لہنگا اور انارکلی اسٹائل شرٹ زیب تن کی۔ نفیس زیورات، ہلکا میک اپ اور سادہ جُڑا ان کے عروسی لک کو مزید دلکش بنا رہا تھا۔
دولہا حسین ترین نے آف وائٹ ایمبیلشڈ شیروانی اور قُلّہ پہن رکھا تھا جس میں وہ نہایت خوبصورت نظر آئے۔ جوڑے کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔















