پنجاب میں رواں سال 5 ارب سے زائد کے ٹریفک چالان کیے گئے

پنجاب میں رواں سال 5 ارب سے زائد کے ٹریفک چالان کیے گئے، قوانین کی پاسداری کے لیے جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے کہا ہے کہ رواں سال پنجاب میں 5 ارب روپے سے زائد کے ٹریفک چالان کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کم قیمت کے جرمانے زیادہ مؤثر ثابت نہیں ہوئے اور جرمانے کا مقصد خزانہ بھرنا نہیں بلکہ قانون کی پاسداری کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد 2 کروڑ 55 لاکھ سے زائد ہے، جبکہ روزانہ 50 لاکھ گاڑیاں سڑکوں پر آتی ہیں۔ گزشتہ 120 گھنٹوں میں 3 لاکھ سے زائد ای چالان کیے گئے اور 35 کروڑ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

پنجاب حکومت نے نئے قوانین کا نفاذ شروع کر دیا ہے، لیکن سوشل میڈیا پر اس کا مذاق بنایا جا رہا ہے۔ ان قوانین کا مقصد نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے۔ پنجاب کے رہائشی اگر قانون کی پاسداری کریں تو نہ جرمانے ہوں گے اور نہ ہی ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

ای چالان کا دائرہ سکھر اور حیدرآباد تک بڑھا دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایات کے مطابق چھوٹے بچوں کے خلاف مقدمات درج نہیں کیے جائیں گے، جبکہ کمرشل گاڑیوں کے خلاف کارروائی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں